کوئٹہ ہوٹل سے سرکاری افسر کی نعش برآمد

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال پرنس روڈ کےایک ہوٹل کے کمرے سے نصیر آباد کے رہائشی محکمہ زراعت خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ ولد محمد بخش کی نعش برآمدہوئی ہے ،پولیس کے مطابق نصراللہ خضدارسے سرکاری اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ آیاتھا اورہوٹل میں مقیم تھا۔ جمعرات کی صبح ہوٹل کے عملے نے کمرے کی صفائی کیلئے دروزاہ بجایا تاہم دروازہ نہیں کھولا گیا، عملے نے پھر شام پانچ بجے دوبارہ کمرے کا دروزاہ بجایا پھر بھی نہ کھولنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے دروازے توڑ تو نصراللہ کوکمرے میں مردہ حالت میں پایا نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post