کراچی ( اسٹاف رپورٹرز سے )
کراچی میں14 امدادی کیمپس قائم، عوام کا رش، امدادی سامان کا ڈھیر، خواتین اور بچوں کی شرکت
بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر افراد کی مدد کے لئے کراچی کے بلوچ علاقوں میں امدادی کمیپس قائم کردیئے گئے۔ امدادی کیمپس میں عوام کا رش لگ گیا۔ عوام نے دل کھول کر امدادی سامان اور نقدی رقوم جمع کرو رہے ہیں ۔
یہ کمیپس بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ جو تین روز تک جاری رہینگے۔
مرکزی کیمپ سلمان ٹاور، اور ملیر پندرہ، امام بخش مارکیٹ کے قریب قائم ہے جبکہ کونکر، کوہی گوٹھ، کاٹھور، شرافی گوٹھ، گڈاپ، درسہ چنہ اور صالح محمد گوٹھ سمیت چودہ علاقوں میں بھی امدادی کیمپس قائم ہیں۔
امدادی کیمپوں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کرکے کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا سمیت نقدی رقوم بھی جمع کر رہے ہیں ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلوچ، بلوچستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کو تناہ نہیں چھوڑیں گے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپوں میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رضاکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لئے آگے آئیں اور دل کھول کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ رضاکار گھر گھر جاکر امدادی سامان بھی وصول کر رہے ہیں ۔