چاغی (اسٹاف رپورٹرز سے) چاغی کے علاقے دشت گوران میں بارانی کھڈے میں دوبچیاں تیرہ سالہ نائلہ بنت عبدالقدوس ،گیارہ سالہ عاصمہ بنت محمد ہاشم اور پندرہ سالہ حافظ ولد عبدالسلام گر کر ڈوب گئے ہیں ،اس واقع بعد لوگوں نے نعشیں نکال کر ہسپتال پہنچادی ، جہاں ضروری کاروائی بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔
دریں اثناء نوشکی میں خیصار نالے سے مرزا خان نامی شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی جو کہ دو روز قبل پٹی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔
نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔