کوہلو ( نامہ نگار ) نیشنل پریس کلب کو ہلو کے صدر شفیع بلوچ نے اپنے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دنوں دن دھاڑے کوہلو کے ایک بااثر شخص نے نیشنل پریس کلب کوہلو کے سینئر صحافی نذر بلوچ پر حملہ کر کے ان کی موبائل بھی چھین کر لے گئے ہیں ، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے بیان میں
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ نوجوان صحافی پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
صدر نے الزام لگایا ہے کہ نیشنل پریس کلب کو ہلو کے صحافیوں کو باثر افراد آۓ روز ڈرا دھمکا کر زدوکوب کرتے رہتے ہیں ،تاکہ سچ و حق کی آواز کو دبایا جاسکے ،مگر یہ انکی بھول ہے ۔
یہاں کے صحافی برادری کسی کے بھی دباو کو برداشت نہیں کر یں گے، حق وسچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
