جمیل احمد سرپرہ کو بازیاب کیا جائے :لواحقین کی اپیل

مستونگ کردگاپ سے تعلق رکھنے والے جمیل احمد سرپرہ ولد میر عبدالغنی سرپرہ کو آج سے پانچ سال پہلے 25 جولاہی 2015 کو کوہٹہ میں ان کے گھر گرین ٹاؤن سریاب روڈ کوہٹہ سے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اغواء کیا. جوکہ آج تک لاپتہ ہیں. جمیل سرپرہ بلوچستان یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم اے کر چکے ہیں اور یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں بطور انفارمیشن آفیسر تعینات ہوہے. گرفتاری و اغوا کے دن وہ بطور گورنر بلوچستان کے پبلک ریلیشن آفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے. انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی سے پہلے ریڈیو پاکستان میں براہوی زبان کے ایک پروگرام میں بطور اینکر ادبی پروگرام کرتے رہے اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP )کے مستونگ آفس میں دو سال تک سب انجینئر تعینات رہے، ان کا کسی سیاسی یا مزہبی تنظیم سے تعلق نہیں. اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ انھیں رہا کیا جائے.

Post a Comment

Previous Post Next Post