مشکے میں انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے ریلی نکالی گئی

آواران کے تحصیل مشکے گجر میں ، شہری ایکشن کمیٹی، سوشل ویلفئیر ٹرسٹ اور مشکے تاجر برادری کی اپیل پر نیٹ ورک کی گذشتہ دوسال سے بندش کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ اس دوران مظاہرین نے مشکے کے رہائشیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مشکے کے ان تمام دوستوں سے گزارش ھے جو ملک کے دیگر علاقوں میں زندگی گزار رھے ہیں یا کسی روزگار کی تلاش میں مشکے سے باہر دوسرے شہروں میں روزگار کر رہے ہیں ۔ انھیں چاہئے وہ سوشل میڈیا کے زریعے بھرپور کمپین چلائیں ، کیوں ہم اس جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دور میں انٹرنیٹ جیسے سہولیات سے طویل عرصہ سے محروم چلے آرہے ہیں۔ مقررین نےکہاکہ ا س جدید دور میں انٹرنیٹ آکسیجن کی طرح ضرورت بن چکا ہے، اکیسویں صدی میں دنیا انٹرنیٹ کے ذریعے ایک گلوبل ویلج میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ مشکے کے لوگوں کو طویل عرصہ سے انٹرنیٹ جیسے بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ انٹرنیٹ بند رکھے جانے کی وجہ سے اس وقت طلباء سمیت تمام کاروباری افراد بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں ،کیونکہ دور جدید میں زیادہ تر کاروبار انٹرنیٹ آنلائن اور واٹسپ کے زریعے کیا جارہاہے ۔لیکن ہمیں جدید سائنسی دور انٹرنیٹ سمیت بجلی ، روڈ ، پانی ، ہسپتال، اور تعلیم کی سہولت سے محروم رکھا گیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر مطابق ہم اپنے انسانی بنیادی حقوق چاہتے ہیں ۔لہذا انٹرنیٹ کی بحالی تک اب ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے.

Post a Comment

Previous Post Next Post