ہزارہ سیاسی کارکناں کے بزرگ رہنما طاہر خان ہزارہ اس دار فانی سے کوچ کرگئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹرز سے ) ہزارہ سیاسی کارکنان کے بزرگ رہنما طاہر خان ہزارہ اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ آپ نوجوانی میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز نیشنل عوامی پارٹی سے کیا۔ جب نیپ پر پابندی لگی تو انہوں نے ہزارہ پروگریسیو فورم کی بنیاد رکھی اور اسی پلیٹ فارم سے ہزارہ قوم کو سوشلسٹ اور مارکسی نظریات اور جہدوجہد کی جانب مائل کرتے رہے۔ بعد میں ہزارہ سیاسی کارکنان کے پلٹ فارم سے ہزارہ قوم پر بیتنے والی گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک موثر آواز بن کر ابھرے۔ عمر بزرگی میں بھی آپ نے اپنا جہدوجہد جاری رکھا اور اپنے سخت ترین موقف کے باعث ریاستی عتاب کے زیر اثر رہے۔ گذشتہ سال آپکا نام فورتھ شیڈول میں بھی ڈالا گیا اور آپکو پاکستان کےب کسی اور علاقے یا شہر میں سفر پر پابند لگا دی گئی ۔ آپ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ایک مقبول لیڈر تھے اور بلوچ، پشتون، سندھی اور دوسرے تمام محکوم اقوام کے اتحاد و یگانگت پر یقین رکھتے تھے۔ آپ کے جہد کا مقصد ہزارہ سمیت محکوم اقوام کو مشترکہ جہدجہد کی طرف لانا تھا۔ آپ بلوچستان کے سیاسی جہدوجہد میں ایک نا پر کرنے والی خلاء کو چھوڑ کر چلے گئے۔ اور ہزارہ قوم یقینا ایک دلیر، بہادر، نڈر اور بے باک لیڈر اور اسکے آواز سے محروم ہوگئی۔ ہزارہ قوم یقینا آپ کے عدم موجودگی اور آواز کو اپنے بدترین دنوں میں یاد کریں گی-

Post a Comment

Previous Post Next Post