بلوچ اور پشتون علاقوں میں جعلی مقابلے ایک معمول ہے - منظور پشتین

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع زیارت میں پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد کے فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے پر پشتوںن تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ردعمل دیتے ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارنا خوفناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ لاپتہ افراد کو حقائق چھپانے اور لوگوں پر ظلم ڈھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دراصل دہشت گردی کیخلاف تمام جنگ ایسی ہی نمائشوں پر مبنی ہے۔ بلوچ اور پشتون علاقوں میں جعلی مقابلے ایک معمول ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post