مشکے بم دھماکہ بعد فورسز نے محلے داروں کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا

آواران ( اسٹاف رپورٹر سے ، نامہ نگاران ، پریس ریلیز ) پاکستانی فوج نے تحصیل مشکے ملیشبند واقع محلے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کرکے یہاں سے دوسری جگہ جانے کے حکم کے علاوہ زدوکوب کرکے خواتین و حضرات کو بچوں سمیت حراست میں لینے بعد کیمپ منتقل کردیاہے ۔ حراست میں لئے جانے والے خواتین و حضرات کے کچھ نام موصول ہوئے ہیں ۔ جن میں 65 سالہ ولی ، بی بی گوھر جان، یارجان، سعید ظریف اور ولید کے نام شامل ہیں - جبکہ درجوں افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے فورسز نے یہ قدم گذشتہ دنوں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں افسر سمیت آٹھ اہلکاروں کی موت بعد اٹھائی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ جب لوگوں کو حراست میں لیا جارہاتھا تو تشدد کرنے والے اہلکاروں کا ایک ہی رٹ تھا یہ کون لوگ تھے ۔جنھوں نے ریموٹ بم دھماکہ میں ہمارے ساتھی فوجیوں کو مارا تھا ۔ بتایا جارہاہے کہ اس دوران محلے سے علاقہ مکینوں کے ٹریکٹرز اور موٹرسائیکل بھی چھین کر فوجی کیمپ لے گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post