فوج ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے شہزاد اور ظہیر کی بھی شناخت ہوگئی

زیارت ،ہرنائی ( اسٹاف رپورٹرز، مانیٹر گ ڈیسک ،ویب ڈیسک ) زیارت اور ہرنائی میں زمینی اور فضائی فوجی آپریشن دورا ن پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ نے بیان جاری کیاتھا کہ اس آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے سات سرمچار ھلاک کردیئے گئے ہیں ۔ بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا کہ یہ تمام شہید ہونے والے لاپتہ افراد ہیں ۔ اور ان میں بی ایل اے کا ایک سرمچار بھی شامل نہیں ہے ۔ فوج کے بیان کے ٹھیک دو دن بعد پانچ سال سے لاپتہ شمس ساتکزئی کی نعش انکے اہل خانہ نے پہچان لی ۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق زیارت میں پاکستانی فورسز کے جعلی مقابلے میں ھلاک ہونے والے دو اور لاپتہ افراد کی شناخت 4 جون 2022 کو سریاب روڑ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے شہزاد دہوار ولد خدا بخش سکنہ قلات کے نام سے ہواہے جبکہ دوسرے کی شناخت انجینئر ظہر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔ جنھیں پاکستانی فوج نے 7 اکتوبر 2021 کو کوئٹہ سے انکے آفس ائیرپورٹ روڈ سے اغوا کیا تھا ۔ آپ کو علم ہے پاکستانی فوج نے انھیں دیگر لاپتہ افراد کے ساتھ 17 جولائی 2022 کو جعلی مقابلے میں شہید کرکے سرمچار اور بی ایل اے کا رکن قرار دیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post