لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئٹہ جانے والی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزلاہور رائیونڈ سے کوئٹہ جاتے ہوے تبلیغی جماعت کی چیپ گاڈی نمبر 0090 LWL کلی مرتت لورالائی کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹنے سے گاڑی میں سوار تبلیغی جماعت کے 6 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا زخمیوں کے نام ذیل ہیں سردار عبداللہ،سردارعبیداللہ ولد سردار طارق قوم عباسی سکنہ راولپنڈی،سردار طارق ولد حاجی طوراب خان قوم عباسی سکنہ راولپنڈی،طارق ولد خدائیداد راولپنڈی،الیاس ولد نامعلوم سکنہ راولپنڈی،عاقب ولد غلام شبیر راولپنڈی شامل ہیں۔
Share this: