باجو ڑ میں پولیس چوکی پر تخریب کاروں کا دستی بم سے حملہ، دو اہلکار زخمی

اسلام آباد (نامہ نگار ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس چوکی پر تخریب کاروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی پی او باجوڑ کے مطابق باجوڑ میں خار پل کے قریب واقع پولیس چوکی پر نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او باجوڑ نے بتایا ہے کہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جنہیں ناکہ بندی کر کے تلاش کیا جا رہا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post