سندھ شکار پور پیٹرول خریدنے سے تنگ شہری نے اپنی موٹر سائیکل جلا دی

شکارپور (نامہ نگار ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مہنگا پیٹرول خریدنے سے تنگ آکر شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ شہری گل بیگ کا تعلق شکار پور سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر شہری نے موٹر سائیکل کو آگ لگائی، جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے موٹر سائیکل پر لگی آگ کو بجھا دیا۔ گل بیک کا کہنا ہے کہ مہنگائی ایسی طرح رہی تو خود کو بھی آگ لگا دوں گا

Post a Comment

Previous Post Next Post