افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 130 افراد جانبحق

افغانستان میں مشرقی علاقوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے 130 سے زائد افراد جانبحق، سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکامیں ہوئی، گذشتہ رات آنے والے زلزلے میں اب تک 1250 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، ریسکیو ٹیموں نےامدادی کام شروع کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے نے پاکستاناور افغانستان کے گنجان آبادی والے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹرتھی۔ ترجمان امارت اسلامی افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے علاوہ پکتیکا، پکتیا غزنی، میدان وردک، لوگر، خوست، لغماناور ننگرہار صوبے زلزلے سے متاثر ہوئے۔ طالبان انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے زلزلے میں کم از کم 130 اموات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اموات صوبہ پکتیکا میں ہوئیں جہاں اب تک 100 سے زائد افراد جانبحق اور 250 زخمی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبہ خوست میں 25 اور ننگرہار میں پانچ افراد ہلاک ہوئے البتہ مزید ہلاکتوں کا پتہ لگانے کے لیےتحقیقات کی جارہی ہیں۔ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے بعد مکانات کی بڑی تعداد ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے لیکن کسی قسم کے نقصان یا اموات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post