سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو کی ایک لا فرم کے دفاتر میں آگ لگانے کا مشتبہ واقعہ پیش آیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات آتش زنی کے طور پر کی جارہی ہے اور سیکیورٹی کیمرا فوٹیج سے ایک 50 سالہ مشتبہ شخص کو شناخت کیا گیا۔اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر پولیس کے مطابق وہ جائے حادثہ پر ہلاک ہوگیا تھا۔حکام کی جانب سے فی الحال آگ لگانے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔مقامی پولیس کے عہدیدار جیونگ ہیون ووک نے بتایا کہ فوٹیج سے ثابت ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص جب گھر سے نکلا تو اس کے دونوں ہاتھوں میں کنٹینر تھے، جن کو ممکنہ طور پر آگ لگانے کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونیو الے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔آگ لگنے سے 41 افراد زخمی ہوئے جبکہ فائر فائٹرز نے 20 منٹ میں آگ پر قابو پالیا تھا
