نئی دلی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد ہلاک،21 زخمی

نئی دہلی (نامہ گار ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہپور میں کیمیائی مواد تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان سریندر سنگھ نے بتایا ہے کہ دھولانہ صنعتی مرکز میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس کے اخراج سے بوائلر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ فیکٹری کے عین سامنے ایک سی این جی اسٹیشن بھی واقع ہے جس کے باعث حکام اور ریسکیو اداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فوری طور اقدامات کیے۔ فائر فائٹرز کو فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں تین گھنٹے لگے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قرب و جوار میں واقع فیکٹریوں کی چھتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ہپور شہر کے انتظامی حکام نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والے اب تک 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 21 زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سرکاری اہلکار جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post