صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے 10 سال سے کم عمر بچوں کو لالچ دینے، بھرتی کرنے اور تربیت دینے کے لیے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے قائم کیے گئے کیمپوں کے مناظر سوشل میڈیا پرجاری کردیئے،میڈیارپورٹس یمنی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹر پیج پر ٹویٹس میں اس بات کی تصدیق کی کہ حوثی ملیشیا اقوام متحدہ کی جنگ بندی کے تحت مختلف جنگی محاذوں میں اپنی شمولیت کی تیاری کے لیے بچوں کو سمر سینٹرزکے نام سے بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حوثی ملیشیا جنگ بندی کے موقعے سے ناجائز فائدہ اٹھاکر نہ صرف جنگی تیاریاں کررہی ہے بلکہ وہ یمنی بچوں کو بھی جنگ کا ایندھن بنانے کے لیے سرگرم ہے۔یمنی وزیر اطلاعات نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور امریکی سفیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بچوں کی بھرتی میں اضافے پر واضح موقف اختیار کریں، اسے فوری طور پر روکنے کے لیے حقیقی دبا ڈالیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ بچوں کو جنگ میں بھرتی کرنے والے حوثی لیڈروں کے خلاف مقدمہ چلائے جائیں
