وندر:وندر کے علاقے پٹھان کالونی سے ریٹائر ٹیچر کے بیٹے کا اغوا نما گرفتاری ویگو گاڑیوں پر سوار سیاہ پٹھان کالونی سے ریٹائر ٹیچر کے بیٹے کا اغواءرنگ کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے گھر سے اٹھا کر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وندر کے علاقے میراں پیر روڈ پٹھان کالونی میں رہائش پذیر ضلع آواران کے رہائشی محکمہ ایجوکیشن بلوچستان ضلع آواران کے ریٹائر ٹیچر ماسٹر محمد شریف جو کہ گزشتہ کہی سالوں سے وندر میں رہائش پذیر ہیں کے گھر میں رات گئے دو ویگو گاڑیوں میں سوار مسلحہ افراد جن کی تعداد 12 کے قریب بتائی جاتی ہے نے گھر کی دیواریں پھلانگ کر ان کے بیٹے وسیم شریف کو اسلحہ کے زور پر جبری طور پر اٹھا کر لے گئے خاندانی ذرائع کے مطابق گھر کی چار دیواری پھلانگ کر گھر میں گھسنے والے مسلحہ افراد نے سیاہ رنگ کا یونیفارم پہنے ہوئے تھے اور یونیفارم پر کمانڈو تحریر تھا جس سے ہم نے اندازہ لگایا کہ ان کا تعلق سی ٹی ڈی سے ہے انہوں نے بتایا کہ جو آپس میں بلوچی اور اردو میں باتیں کر رہے تھے شبہ ہے کہ وہ سی ٹی ڈی کے اہلکار ہو سکتے ہیں وسیم شریف کے والد ماسٹر شریف نے بتایا کہ میں ایک ریٹائر ٹیچر ہوں اور گزشتہ کئی سالوں سے وندر میں رہائش پذیر ہوئے نہ جانے کیوں میرے بیٹے کو اس طرح بلاجواز اٹھایا گیا ہے اگر خدانخواستہ اس کے خلاف کوئی شکایت تھی تو یوں رات کے اندھیرے میں گھر کی چار دیواری پھلانگ کر گھر میں گھسنے کے بجائے مقامی پولیس کے ساتھ آکر میرے بیٹے کو حراست میں لیا جاتا ناکہ یوں اغوا نما گرفتاری کی جاتی انہوں نے اس سلسلے میں مقامی پولیس تھانے میں متعلقہ اغوا کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرائی ہے
