مستونگ ریاسٹی کارندہ شفیق مینگل کے مخبر کو ھلاک کردیا ہے ۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے انتہائی اہم کارندے نور احمد بنگلزئی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تنظیم کے سرمچاروں نے آج بروز ہفتہ کوپاکستانی فوج کے دست راست اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ نور احمد بنگلزئی کوبلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جس کی ذمہ داری تنظیم قبول کرتی ہے۔ مذکورہ شخص بلوچ قومی تحریک کے ہمدردوحمایتی اور تحریک سے جڑے افراد سمیت بے گناہ ومعصوم لوگوں کے قتل اور جبری گمشدگیوں میں ریاستی فورسز کی معاونت کار تھا۔ ترجمان نے کہا کہ نور احمد بنگلزئی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سابق سربراہ سراج رئیسانی کی بلوچ نسل کش مشن کا اہم ساتھی تھا جس کی ہلاکت کے بعد انہیں تمام ذمہ داریاں سونپ کر بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے رہنما کے طور پر سیاسی منظر نامے پر پیش کیا گیاتھا

Post a Comment

Previous Post Next Post