پنجاب کے شہر گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں اپنے پاکستانی شوہروں سے علحیدگی چاہتی تھیں اور انہیں اسپین سے گجرات زبردستی بلوایا گیا جہاں جمعہ کی رات کو گلہ گھونٹ اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب نے جرات پولیس کو اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
Share this
