ماشکیل دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ماشکیل (نامہ نگار ) ما شکیل میں دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ماشکیل کلی ساقی چاہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں عبدالشکور ولد شہیک گنگوزئی نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ناظم ولد رستم جمالدینی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو مزید علا ج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post