بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے کل 22مئی بروزاتوار کو صبح 11 بجے ملا موسیٰ موڑ سے شہدائے جیونی چوک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
ریلی کی قیادت قائد حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کرینگے۔
حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اہلیان گوادرسے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ خواتین کی حالیہ جبری گمشدگی کی لہر نے بلوچ سماج کو جنجھوڑکر رکھ دیا ہے۔جس کے ردعمل میں پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے
