واشک کے علاقہ رخشان رزک میں رہنے والا بدنام زمانہ ملا شفیق الرحمان مھمد زئی کیلے کام کرنے والا سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کا دلال حسن ولد رودین جیسا چوہا آخر کار تھیلے سے نکل کر بے نقاب ہوگیا ہے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے سالوں سے چھپ کر مخبری ،دلالی ،لوگوں کو اغوا اور ٹارگٹ کرکے مارنے والا کارندہ اب سرعام لوگوں سے اسلح کے زور پر ٹیکس اور بھت لینا شروع کردیاہے ۔بھتہ نہ دینے کی صورت فوج ہاتھوں لاپتہ کئے جانے اور شفیق کے ہاتھوں مروانے کی دھمکیاں دیکر لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ علاقہ عمائدین نے سخت پریشانی کا اظہار کیاہے کہ سالوں سے ان کے آستین میں پلنے والا سانپ اب لوگوں کا سرعام جینا حرام کر رکھاہے ۔
انھون نے سول ساسوسائٹی سے آواز اٹھانے کی اپیل اور ان کے آقاوں کو اس دلال کو لغام ڈالنے کی وارننگ دی ہے ۔ انھوں نے کہاہے اگر اس ایجنٹ کو ظلم کرنے سے نہیں روکا گیا تو وہ احتجاج کے راستہ پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔ علاقہ کے خواتین نے بھی کہاہے کہ بلوچ چادر چاردیواری کو پائمال کرنے والے بلوچ تہذیب دشمن کو نیست ونابود کیاجائے ۔ انھوں کہاہے کہ سالوں سے فورسز اور شفیق جیسے شیطان کے زرہعے ہمارے پیاروں کو لاپتہ اور شہید کرنے والے کارندہ کو بلوچ عدالت میں پیش کیاجائے ۔

