کیچ: گیبن میں موبائل فون ٹاور کی مشینری نذرآتش کردیا، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں موبائل فون ٹاور پرحملہ اور مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ رات بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گیبن میں بانی ڈاک کے مقام پر سرمچاروں نے یوفون کمپنی کی موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے پہلے پہل فائرنگ کے ذریعے اسے ناکارہ بنایا اور بعد ازاں اس کی پوری مشینری کو نذرآتش کردیا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستانی فوج اور اس کے انٹیلی جنس ادارے بلوچ آزادی پسند جہد کاروں سمیت اس سے جڑے افراد کو باآسانی ٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے دور پہاڑی علاقوں میں ہر پانچ اور دس کلو میٹر کے فاصلے پر موبائل ٹاور لگا رہے ہیں تاکہ فوجی جارحیت کی راہ ہموار کیا جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ جہاں بھی موبائل ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا ہے پاکستانی فوج اپنے مقامی ریاستی مخبروں کے ساتھ ان علاقوں کے پہاڑیوں میں گذشتہ تین رات سے فوجی جارحیت میں مصروف ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ علاقہ ہے۔پاکستانی فوج ان موبائل فون ٹاورز کو بطور جاسوسی آلات استعمال کر کے ان کمپنیوں کے سرمایہ اور ساکھ کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے۔کمپنیوں کو اپنے سرمایے اور ساکھ کو بچانے کیلئے آبادیوں سے دورٹاورلگانے کے اقدام پر غور کرنا ہوگابصورت دیگروہ اپنے نقصان کے ذمہ دارخود ہونگے

Post a Comment

Previous Post Next Post