مستونگ: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ سے نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ فورسز کے ہاتھوں ایک لاپتہ شخص نیم مردہ حالت میں بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ تفصيلات کے مطابق کلی لدھا ضلع مستونگ کے رہائشی 16 سالہ ساجد علی ولد کمال خان ساسولی کو بدھ و جمعرات کے درمیانی شب رات 2بجے کے قریب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ ساجد ساسولی گورنمنٹ ہائی سکول محمد شہی مستونگ میں نویں جماعت کا طالب علم ہے، ساجد کے اہل خانہ نے رات کے اندھیرے میں گرفتاری و لاپتہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ہمارے بچے کی اس طرح گرفتاری کی وجہ سے اہل خانہ سخت کرب و پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بچے کو منظرعام پر لاتے ہوئے رہا کیا جائے۔ دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں رواں سال مارچ کے مہینے میں پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے ولا شخص نیم زندہ حالت میں بازیاب ہوا ہے۔ بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت غنی ولد لشکری کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو دوران حراست شديد تشدد کا نشانا بنایا گیا جسکی وجہ سے اسکی طبیعت غیر ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post