کوئٹہ اور سبی تھانوں پر بم حملوں کی ذمہ داری بی آر جی اور بی ایل اے نے قبول کی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب سبی شہر میں قابض پاکستان کے ایک پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے تنیجے میں تھانے کے مرکزی دروازے پر مامور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان پر قابض فوج، اسکے مقامی ایجنٹوں و تنصیبات پر اس وقت تک حملے جاری رکھے گی، جب تک قابض بلوچستان پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرکے مکمل انخلاء نہیں کرتا۔ کوئٹہ: میں پولیس تھانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہاہے کہ ہمارے ساتھی سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ ہزار گنجی میں قابض پاکستان کے پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا- سرمچاروں کے حملے میں پولیس کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہمارے تنظیم قبول کرتی ہیں۔ ہم بلوچستان پر قابض فوج، اسکے مقامی ایجنٹوں و تنصیبات پر اس وقت تک شدت کے ساتھ حملے جاری رکھیں گے جب تک قابض پاکستانی فوج بلوچستان پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرکے مکمل انخلاء نہیں کرتا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post