کراچی (نامہ نگار ) کراچی کے علاقے کھارادر میں نیو میمن مسجد کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پر امدادی اداروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔متعدد گاڑیوں کو بھی نقسان ہوادھماکا کھارا در اور میٹھا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔
اطلاعات کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، 6 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
