حب کوچ اور سوزوکی میں تصادم، خاتون جاں بحق، ایک زخمی ،اوتھل گاڑی کے ٹکر سے نامعلوم شخص ھلاک

حب (نامہ نگار ) نورانی کراس کے قریب کوچ اور سوزوکی میں تصادم خاتون جاں بحق دوسری خاتون زخمی ہوگئی ایدھی ذرائع کے مطابق شاہ نورانی کراس پر کوچ اور سوزکی میں تصادم کے نتیجے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری خاتون زخمی ہوگئی جنھیں سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جاں بحق خاتون کی شناخت زاہدہ زوجہ نورمحمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی یاسمین زوجہ اسحاق کے نام سے ہوئی دریں اثنا اوتھل کوسٹل ہائی وے لیاری پھور کے مقام پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے کسی گاڑی نے ٹکر ماری۔اس شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔متوفی کی عمر 30 سے 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post