قلات میر قمبر مینگل اور انکے فرزندوں پر مقدمے کیخلاف قومی شاہراہ بند

style="clear: both;">
قلات (نامہ نگار ) ذگر مینگل قبیلے کے سرخیل رہنما میر قمبر خان مینگل اور انکے فرزندوں میر پسند خان مینگل، میر بالاچ خان مینگل اور میر بلوچ خان مینگل پر ایف آئی آر درج کرنے خلاف بطور احتجاج مینگل قبائل کی جانب سے منگل کی صبح رودینجو کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاجا دھرنا دیکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا دھرنے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی اور گاڑیوں کے لمبی قطار لگ گئیں جس سے مسافروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سازش کے تحت یہاں کا امن تہہ و بالا کرنےکی سازش کی جارہی ہے اگر درج کی گئی ایف آئی آر کو واپس نہیں لیا جاتا تو ہم راست اقدام اٹھانے پرمجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی بعدازاں تقریبا چار گھنٹے روڈ بلاک ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ مہراللہ بادینی و دیگر نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرادی اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ احتجاج کرنے والے مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ ایک ہفتہ میں اس پیچیدہ مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا تو بھرپور انداز میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔ آپ کو بھی علم ہے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کا کہنا ہے میر قمبر خان مینگل اور انکے بیٹے سرکاری ایماء پر بدنام زمانہ ڈیتھ اسکوائڈ کی سربراہی کر رہے ہیں انکے ہاتھ مسلح بلوچ آزادی پسندوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں ۔ قلات شور پارود میں فورسز آپریشن دوران انکے جتھے بھی آپریشنوں کا حصہ رہے ہیں ۔ اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ وہ دس سال قبل بلوچ آزادی پسندوں حلقوں کے خیر خواہوں میں شمار ہوتے تھے ۔ ا ن کے بیٹے بھی بلوچ آزادی پسند حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے تاہم انھوں نے 2015 سے عملی طورپر ریاست کی پالیسیوں اور انکے اشاروں پر چل ا شروع کردیئے ہیں ۔ ے

Post a Comment

Previous Post Next Post