ترک پولیس نے داعش کے نئے رہنما ابوالحسن کو ایک گولی چلائے بغیر استبول کے ایک گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس طرح نئے رہنما کا گروپ پر کنٹرول تین ماہ میں ہی ممکنہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔گرفتاری کی اطلاع سب سے پہلے ترک ویب سائٹ اودا ٹی وی نے دی۔ترک ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے رہنما سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے اور ترک صدر رجب طیب اردوان اس گرفتاری کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس بارے میں تفصیلات آئندہ دنوں میں بتائیں گے