پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے