ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں 24گھنٹو ں کے دوران مزید 3 افراد ہیضے سے جاں بحق تین سو زخمی

ڈیرہ بگٹی:ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں پینے کے پانی کی قلت اور آلودہ پانی پینے کے باعث ہیضے کی وبا مزید شدت اختیار کرگیا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین سو متاثرین بی ایچ یو پیرکوہ لائے گئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ وبا کے باعث انیس سالہ خاتون اور دو بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے اسطرح سترہ اپریل سے لے کر اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے وزیراعلی بلوچستان کے خصوصی احکامات پر ہنگامی طور پر ڈیرہ بگٹی پہنچنے والے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ آغا صالح ناصر نے بھی حالات کی سنگینی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وبا کے باعث متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روزانہ پچاس فیصد اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ڈیرہ بگٹی کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی ڈاکٹرز ٹیموں کو ڈیرہ بگٹی روانہ کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق وبا کی شدت پر قابو پانے یا وبا کے خاتمے تک وہ ڈیرہ بگٹی میں ہی قیام کرینگے جبکہ دوسری جانب قلت آب کے مسلئے نے اب پیرکوہ کی طرح ڈیرہ بگٹی اور سوئی ٹان سمیت ضلع کے اکثر علاقوں کا بھی رخ کرلیا ہے اسی سلسلے میں آج ڈیرہ بگٹی کے مکینوں نے نواب بازار جانے والی سڑک بند کرکے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post