کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں بجلی کی 2 ٹرانسمیشن ٹاورز کو بم دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد 11 صوبوں میں لاکھوں لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل صوبہ پروان میں بجلی کے 2 ٹاور پر بم دھماکے ہوئے جس سے دارالحکومت اور قریبی صوبوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔سرکاری الیکٹرک کمپنی ڈی اے بی ایس کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ’ شمنوں نے بجلی کے 2 ٹاورز کو بم دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے اور ٹرانزمینشن ٹاورز کی مرمت کرنے کےلئے کمپنی کی 5 ٹیموں کو تعینات کردیا