کوئٹہ (سوشل میڈیا ) ایمنسٹی انٹرنیشنل ساﺅتھ ایشیا نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر بیبگر بلوچ کو 13 روز بعد رہا کردیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو فوری طور پر ختم کردے۔ لاپتہ افراد کہاں اور کس کی تحویل میں ہیں اس کی نشاندہی کرے اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اگر ان پر کسی قسم کے کوئی الزامات ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے
