تربت سے ایک شخص کی نعش برآمد

کیچ کے مرکزی شہر تربت سے انتظامیہ نے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی شناخت زبیر ولد اسماعیل سکنہ سرنکن تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نعش تربت کے علاقہ ناصر آباد سے برآمد ہوئی ہے تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، پولیس مزید تحقیق کررہی ہے- یاد رہے بلوچستان سے اکثر اوقات نعشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔ رواں سال بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 16 کے قریب نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے کچھ افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے جن میں مستونگ سے لاپتہ نعمت اللہ ولد عرض محمد بھی شامل تھے-

Post a Comment

Previous Post Next Post