بی این ایم کا دسواں قومی کونسل سیشن، ڈاکٹرنسیم بلوچ چیئرمین منتخب

کونسل سیشن کے فیصلوں کی روشنی میں بی این ایم کو ادارہ جاتی بنیاد پر مضبوط بنائیں گے،مرکزی ترجمان بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کا دسواں قومی کونسل سیشن بنام شہید ڈاکٹرمنان بلوچ اور شہدائے بلوچستان کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔پارٹی انتخابات کے نتیجے میں نئی کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبران کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔ ان کے مطابق ڈاکٹرنسیم بلوچ چیئرمین، ڈاکٹرجلال بلوچ سینئر وائس چیئرمین، بابل لطیف بلوچ جونیئروائس چیئرمین،سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل کمال بلوچ، جونیئرجوائنٹ سیکریٹری جنرل حسن دوست، فنانس سیکریٹری ناصر بلوچ، انفارمیشن و کلچر سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان، ویلفیئر سیکریٹری ماسٹر ظفر، خارجہ سیکریٹری ھمل حیدر اور ناظر نور ہیومین رائٹس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ انھوں نے کہا مذکورہ کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبران آئندہ چار سال کے لیے قومی کونسل سیشن کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں پر کام کریں گے۔ ”بی این ایم کے قومی کونسل سیشن میں بلوچستان کے تمام اضلاع اور بیرون وطن مقیم بی این ایم کے قومی کونسل کے لیے منتخب 79 کونسلران نے شرکت کی

Post a Comment

Previous Post Next Post