دنیا کی بادشاہت سے زیادہ لاپتہ افراد کی بازیابی اہم ہے، اختر مینگل

اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب ہم نے چھ نکات پیش کیے تو لوگوں نے ہمارا مذاق اڑایا۔ 4 ووٹ کا وزن رکھنے والے بی اے پی کے ارا کین کو ہمارے ووٹوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جب پی ٹی آئی کو حکومت سازی کیلئے 174 ووٹوں کی ضرورت تھی تو وہ چار ووٹ بی این پی مینگل کے تھے۔ اگر وہ ووٹ اسے نہ ملتے تو اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت قائم نہ ہوتی۔ اس وقت ہم کوئی سی بھی وزارت مانگتے تو عمران خان کے اچھے بھی ہمیں دیتے اور وہ تیار بھی تھے۔ ہمارے لیے بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہم تھا۔ گزشتہ 20 سال سے بلوچستان کا سب سے اہم مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔ پوری دنیا کی بادشاہی ایک طرف پاکستان کی حکمرانی ایک طرف اور لاپتہ افراد کی ماں کی آنکھوں سے نکلے آنسو ایک طرف۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک دن قیامت سے کم نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد میں شامل نکات میں لاپتہ افراد کی بازیابی تھی۔ پی ٹی آئی اور عمران خان اپنے آپ کو صادق امین کہتے تھے، کیا اسی کو کہتے ہیں صادق امین۔ آپ نے ہم سے وزیر اعظم کے ووٹ لیے، اسپیکر کے ووٹ لیے، ڈپٹی اسپیکر کے ووٹ لیے، آ پ نے صدر کے ووٹ ہم سے لیے، اور ووٹ لینے کے بعد جب آپ کی اکثریت آگئی آپ کے وزراءنے نجی محفلوں میں ٹی وی کے اینکر پرسن کے سامنے یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ ان کے ووٹوں کی حیثیت کچھ نہیں، ہمیں اور ووٹ ملے گئے۔ آپ تم کو پتا چلا کہ بی این پی کے ووٹوں کی اہمیت کیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست میں گالی گلوچ کبھی نہیں کی۔ ہم پڑھے لکھے نہیں، ہمارے کارکنوں نے بے شک آکسفورڈ سے ڈگریاں نہیں لیں لیکن ہمارے ماں باپ ، ہمارے آباﺅ اجداد نے ہمیں ایک چیز سکھائی ہے وہ ہے ادب و احترام۔ آج بھی ہماارے مخالف پارٹی ہیں سوشل میڈیا پر میں دیکھتا ہوں کچھ غلط کہنے پر میں اپنے کارکنوں کو کہتا ہوں یہ ہمارے لائق نہیں،ہم گلی کوچوں میں بھی یہ زبان استعمال نہیں کرتے جو یہ لوگ مقدس ایوانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ہماری روایتیں برسوں سے چل رہی ہیں، ان ہی روایتوں کی بدولت ان چار ووٹوں کی وہ اہمیت ہے جو ان ووٹوں کو نہیں مل رہی۔ ان چار ووٹوں میں ماﺅں بہنوں کی دعائیں ہیں،عزتیں ہیں، ان چار ووٹوں میں بلوچستان کی بقا اور تحفظ ہے۔ آپ کے مخالفین آپ کے دشمن بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پاکستان کے ایوانوں میں بلوچستان کا نام گونجتا ہے تو وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی وجہ سے گونجتا ہے۔ پاکستان کے ایوانوں میں بلوچستان کا نام لیا جاتا ہے تو وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی وجہ سے لیا جاتا ہے۔ بلوچستان کی حکمرانی سے زیادہ لاپتہ افراد کی بازیابی سب سے اہم ہے۔ ہمارے اپنے کارکنان لاپتہ ہیں، ہمارے اپنے بھائی لاپتہ ہیں ، وہ اس درد کو شاید محسوس نہیں کرسکتے۔ وہ اس درس کو محسوس نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے گھر سے ایک مرغی بھی گم نہیں ہوئی۔ ہمارے کانوں میں ماں بہنوں کی وہ چیخیں آج تک گونج رہی ہیں۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان وارثوں کو ان کے بچے نہیں ملتے

Post a Comment

Previous Post Next Post