قلات میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز قلات میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں گذشتہ روز یوفون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سےتباہ اور دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا جس سے مذکورہ ٹاور ناکارہ ہوگئی۔ جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹاور کے ذریعے ریاستی ایجنٹ بلوچ سرمچاروں کے خلاف مخبری میں مصروف عمل تھے جبکہ دشمن ریاست اپنے عسکری مفادات کی تکمیل کیلئے اس ٹاور کو اپنے ایک ذیلی مواصلاتی کمپنی کے ذریعے استعمال کررہی تھی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post