نوشکی پنجگور چیک پوسٹوں پر حملے کے دو سہولت کار کراچی سے گرفتار

کراچی (نامہ نگار ) سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنچگور،نوشکی چیک پوسٹوں پر حملے کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور حساس ادارے نے بلال کالونی میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران پنچگور،نوشکی کی چیک پوسٹوں پر ہونے والے دھماکے کے دو سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔شہلا قریشی کے مطابق گرفتار سہولت کاروں سے دستی بم ، پستول اور لیپ ٹاپ،موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتاری کا اہم عنصر سہولت کاروں سے 2 ہزار سات سو سم برآمد ہونا ہے، اس کے علاوہ بائیو میٹرک مشین اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال تین فروری کو بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دو الگ مقامات پر مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سپاہی جاں بحق ہوا جبکہ 4 مشتبہ افراد مارے گئے تھے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post