کوہلو (نامہ نگار) کوہلو کے علاقے ماکوڑی میں گھریلو تنازعے پر خاتون (س) کو قتل کردیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق کوہلو کے علاقے ماکوڑی میں گھریلو تنازعے کی بناء پر خاتو ن کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا گیا ہے مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح طور پر معلوم ہوسکے گا، خاتون کا قتل بظاہر گھریلو تنازعہ معلوم ہوتا ہے لیویز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے