دکی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاجی ریلی

دکی: آل پارٹیز انجمن تاجران اور کول سپلائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دکی شہر کے اے اور بی ایریا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر کی قیادت میں نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے ایس پی ایس ایچ او اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں چوروں کا ساتھی قرار دیکر فوری طور پر ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا۔ریلی کے شرکا نے تھانہ چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر عوامی نیشنل پارٹی کے صدر حاجی عزت خان ناصر،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا فضل الرحمان ترین،دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری وزیر خان ناصر،دکی بچا تحریک کے بانی شادی خان ناصر حاجی دلبر خان ناصر انجمن تاجران کے ضلعی صدور ملک حبیب الرحمان ترین،ملک شاہ محمد ناصر باپ پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فتح محمد ناصر،مولانا نصراللہ لونی بلوچ خان ناصر جمعیت علما اسلام کے تحصیل امیر مولانا حافظ نظر محمد،کول سپلائرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدور حاجی سید اللہ ناصر،جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیر مولانا جعفر خان فاروقی،جمعیت علما اسلام پاکستان کے ضلعی رہنماہ ملک حاجی فیروز خان ناصر اور دیگر سیاسی اور قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر وگردنواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے لوگوں سے موبائل موٹر سائیکل چھیننے جارہے ہیں جبکہ چوری کی وارداتیں اب گھروں تک پہنچ گئی ہیں چور گھروں میں گھس کر خواتین کے ہاتھوں سے موبائل لوٹنے لگے ہیں شہر میں دن دہاڑی وارداتیں ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویگن گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر کو حقائق شائع کرنے پر گزشتہ شب ایس پی دکی غلام حسین اور اے ٹی ایف اہلکاروں کی جانب سے تشدد کرکے اسے حقائق شائع کرنے سے مزموم کوشش کی گئی ہے ہم اس واقعے کی انکوائری اور ملوث ایس پی اور ٹریفک اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ ایس ایچ او دکی کو نااہلی اور ہے درپے واقعات ہونے پر فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے۔ اگر چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پایا گیا اور ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پولیس تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

Post a Comment

Previous Post Next Post