خضدار زہری بلبل سے نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے، جس کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری بلبل سے دو روز قبل اس وقت ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے سے واپس آرہا تھا۔ نوجوان کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کھٹ باغبانہ زہری کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف تاحال اس حوالے سے سامنے نہیں آسکا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post