کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اہل بلوچستان کوجائر آئینی حقوق نہ دینے،روزگار،تعلیم وصحت کی سہولیات کے بجائے چیک پوسٹیں ،تھانے دینے سے مسائل ومشکلات اورپریشانیاں پیداہورہی ہے آج بھی بلوچستان زخمی ،ردعمل ،انتقام کے جذبات کا شکارہے۔فوجی آمروں ،فوجی
آپریشنز،مفاپرست حکمرانوںنے بلوچستان کو تباہ کر دیا۔ بدقسمتی سے حکومت نے کبھی بھی دیانت وایمانداری اور اخلاص سے اہل بلوچستان کی بات سنی نہ ہی حقوق دینے میں سنجیدگی اختیار کی ۔بلوچستان کے نوجوان سودساختہ بااختیار قوتوں ،حکمرانوں کی ناکامی،غفلت، ناہلی زیادتی وکوتاہی کی وجہ سے پہاڑوں کی طرف جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے وفاق ،دیگر قوتوں کیساتھ صوبائی حکومت کی بھی نااہلی غفلت وکوتاہی اورناکامی ہے ۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے تو عوام کو حقوق میسر ہوگی احساس محرومی ردعمل میں کمی آئیگی ۔جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اورظالموں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو اب بھی ہوش نہیں آیاتوحالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے حکمرانوںکے قول وفعل میں تضادہے ۔ساحل ووسائل کے نعرے لگانے والے خاموش ہیں ۔ عوام مایوس نہ ہوں بلکہ حقوق کے حصول کیلئے ہرفورم پرآوازبلند کریں ۔ حکمرانوں،خودساختہ بااختیارقوتوں کی غفلت ولوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان کے ہر ڈویژن سے حق دوتحریکیں شروع ہوگئی۔حکمران اگر بلوچستان کے لاپتہ جگر گوشوں کو بروقت منظر عام پر لاتے،نوجوانوں کو روزگار وتعلیم دیتے ،سلگتے قومی اجتماعی مسائل حل کرتے تو آج بلوچستان کے حالات بہت بہتر ،خوشحالی عام اور بلوچستان کی ترقی سے پوراملک ترقی کرتا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہورہا جو لمحہ فکریہ ہے ۔حکمران بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈر پر آزادانہ کاروبار کرنے ،ٹرالرمافیا سے نجات دلانے ،روزگار،عزت واحترام دیںبلوچستان کے معصوم عوام اندھے بہرے نہیں ان کے سامنے حقوق غصب ہورہے زیادتیاں ہورہی ظلم وجبر کانظام قائم ،عوام کو انسان نہیں سمجھا جارہا،چیک پوسٹوں ،تھانوں ،ائرپورٹس وساحل پر بے عزت کیا جارہا جائز کاروباروتجارت میں رکاوٹیں ڈال کر بھتہ وصول کیا جاتاہے ان بدترین حالات مشکلات وزیادتیوں میں اہل بلوچستان خاموش رہے صبر کریں کب تک یہ صبر جاری رہیگا۔ حکمران طبقہ عوام کے جذبات سے مزید نہ کھیلیں بلکہ لاپتہ افراد کو بازیاب ،ساحل ووسائل پر اختیار ،ائرپورٹ پر جائز تجارت ،نوجوانوں کو روزگاردے دیں بلوچستان کے عوام سی پیک چین یاپاکستان کے خلاف نہیں بلکہ حقوق ،ترقی اورروزگا روکاروبارچاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے ذمہ داری،دیانت دار ی اور اخلاص سے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کیساتھ ہرموقع پر ساتھ دیاہے انشا اللہ مظلوم عوام کا حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے