صحبت پور، نا معلوم افراد گندم کے کھیت کو آگ لگا کر فرار

حمید آباد:صحبت پور کی تحصیل فریدآباد کے نواحی گاؤں عبدالخالق کھوسہ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گندم کی کھلیان کو آگ لگا دی لاکھوں روپے کی تیار فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کی حدود میں واقع نواحی گاں عبدالخالق کھوسہ میں نامعلوم افراد نے مقامی زمیندار غلام حسین کھوسہ کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا گندم جل کر خاکستر ہوگیا گاں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ پلک جھپکتے آگ نے گندم کی تیار فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور خاک کے ڈھیر میں تبدیل کردیا پولیس کو بروقت آگ لگنے کی اطلاع دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی متاثرہ زمیندار نے میڈیا کو بتایا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے میری داد رسی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کروں گا پولیس مزید تفتیش کررہی ہے تاحال آگ لگانے والوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post