بی این پی مینگل حکومت کا حصہ بننے پر رضامند،دو وزارتیں ملے گی

اسلام آباد/کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وفد کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ملاقات میں بی این پی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کے خدو خال طے کرلیے وزیراعظم سے ملاقات میں بی این پی مینگل کے مطالبات تسلیم ہونے کے ساتھ دیگر تمام امور طے کر لیے گئے ہیں۔کوئٹہ سے بی این پی مینگل کے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ کووفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی،جبکہ چاغی سے تعلق رکھنے والے ہاشم نوتیزئی کو وزیرمملکت برائے توانائی بنایا جا نے کا امکان ہے۔جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائی جائے گی ،بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کے اقدامات کرے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروفاقی وزرا ءراناءثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اختر مینگل کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کے اقدامات کرے گی وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائی جائے گی

Post a Comment

Previous Post Next Post