کوئٹہ (نامہ نگار ) جامعہ کراچی بم دھماکے کے بعد سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جامعہ کراچی بم دھماکہ خودکش تھا، تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کراچی دھماکے سے قبل خاتون شاری بلوچ اور اس کا شوہر حیبتان بشیر بلوچ ہوٹل میں مقیم تھے۔ خاتون کا شوہر بلوچستان میں ڈاکٹر اور بلوچ ڈاکٹرز فورم کا آرگنائزر تھا۔ حملہ آور کے شوہر نے سوشل میڈیا پر خود کش دھماکے کے بعد اہلیہ کی تعریف کی تھی۔ خاتون حملہ آور کا شوہر بھی واقعے میں ملوث ہے، ماسٹر مائند بھی ہوسکتا ہے۔ دھماکے سے قبل ہی خاتون کا شوہر بچوں سمیت غائب ہوگئے، خاتون کے شوہر کی بچوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں