سندھ دو دیہات میں آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق، 160 سے زائد مویشی ہلاک

دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ دادو کی تحصیل میہڑکے 2 دیہات کے مکانات میں رات گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق گاو¿ں فیض محمد دریائی سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ دادو کے 2 دیہات میں آگ لگنے سے 75 سے زائد کچے مکانات جل گئے ، 3 بچے جاں بحق۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 10 ہے اور تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرین کا بتانا ہے کہ اب تک انتظامیہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا، آگ سے جھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق گاو¿ں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاو¿ں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post