کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں ایک اجتماعی قبرسے 410افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بوچا روسی فوج کے زیرقبضہ تھا جس کا کنڑول حال ہی میں یوکرینی فوج نے دوبارہ حاصل کیا ہے۔
یوکرینی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے بوچا میں سیکڑوں شہریوں کوقتل کیا ہے۔ ہلاک شہریوں کی تعداد کا پتا لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔اجتماعی قبرسے لاشیں ملنے کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی کررہا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔