کوئٹہ (نیوز رپوٹ ) کوئٹہ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی پولیس اور لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ افراد د فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق25فروری کو کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں ہوٹل پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ میں اے ایس آئی سمیت دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا تھا سی ٹی ڈی نے واقعہ کی تحقیقات کے دوران امداد اللہ نامی مشتبہ فرد کو گرفتار کیا جس نے بھوسہ منڈی پر پولیس اہلکاروں اور پشین میں لیویز سپاہی میروائس پر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ترجمان کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کیا تو مشتبہ افراد نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہوتے ہوئے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی فورسز کی جوابی کاروائی میں تین مشتبہ افراد امداد اللہ، عبدالحنان، ملا قیوم ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی بمعہ 2میگزین،47گولیاں، ایک ٹی ٹی پستول بمعہ 1میگزین اور10گولیاں، ایک موٹرسائیکل، تین ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لئے گئے ترجمان کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا، ہلاک افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتار ی کے لئے کاروائی جاری ہے۔
Share this: