منگچر (نامہ نگار ) منگچر قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹوڈی کار میں تصادم، بچی جاں بحق دوافراد زخمی۔ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی منگچر میر ممتاز لانگو اپنی فیملی کے ہمراہ ٹوڈی کار میں منگچر آرہے تھے کہ کوٹ لانگو چوک ایریا میں سامنے سے آنے والی پک اپ گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث ٹوڈی کار میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ میر ممتاز لانگو اور اس کی اہلیہ شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر سول
ہسپتال قلات منتقل کردیئے گئے ہیں ۔